اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے علاقے سوپور میں مسلح عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج نے سرچ آپریشن شروع کیا۔
اس آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں نے فوجیوں پر فائرنگ شروع کردی جس کے بعد جھڑپ شروع ہوگئی۔
ہندوستان کے فوجی ذرائع سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق اس جھڑپ میں ایک عسکریت پسند مارا گیا اور ایک فوجی زخمی ہوگیا۔
اس رپورٹ کے مطابق آخری اطلاع ملنے تک مارے جانے والے عسکریت پسند شناخت اور یہ بات معلوم نہیں ہوسکی تھی کہ کس گروہ سے اس کی وابستگی تھی۔
/129
4 اگست 2019 - 04:36
News ID: 966679
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلح علیحدگی پسندوں اور ہندوستانی فوجیوں کے درمیان ایک تصادم میں ایک عسکریت پسند کے مارے جانے اور ایک فوجی کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔